Main Menu

پاک ، مصر سکواش سیریز: مہمان ٹیم تین ، دو سے فاتح

squashSeriesVsEgypt

پاکستان کے فرحان محبوب نے عالمی نمبر دومصر کے” کریم عبدلاگواد“ کو پاک۔مصر سکواش سیریز کے میچ میں شکست دے دی تاہم سیریز تین دو سے مصر کے نام رہی۔

اتوار کے روز مصحف اسکوش کمپلیکس میں سیریزکے آخری دو میچ کھیلے گئے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

پہلے میچ میں پاکستان کے اسرار احمد نے مصر کے ”ابولغر“ کو تین صفر سے ہرایا۔ اسرار احمد نے گیارہ آٹھ ، گیارہ دو اور گیارہ تین سے کامیابی حاصل کی۔دوسرے اور آخری میچ میں فرحان محبوب نے عالمی نمبر دو مصر کے” کریم عبدالگواد“ کو گیارہ پانچ ، گیارہ پانچ ، چھ گیارہ اور سترہ پندرہ سے شکست دی۔

ہفتے کے روز کھیلے گئے تینوں میچ مصر ی کھلاڑیوں نے جیتے تھے۔مقابلوں کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے جیتنے والے کھلاڑیوں کو انعامات دیے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*