Main Menu

سپورٹس اکیڈمی میں پاکستان کا واحد کلئے کورٹ ۔ ذوالفقار علی K21

zulifqar

ملاقات ۔ اشفاق مغل
کھلاڑیوں کو کھیل کی بہترین سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لےکن سارا بوجھ پرائےوےٹ اکےڈمےز پر ہے ،ماڈل ٹاﺅن سپورٹس اکےڈمی مےں کھلاڑیوں کے لئے جم ، فٹ سل ٹرف، ٹینس کے لئے گراس کورٹ ، ہارڈ کورٹ اور پاکستان کا واحد کلئے کورٹ موجود ہے ،ٹینس کا ٹیلنٹ دنیا بھر میںپاکستان کا پرچم بلند کرنے کو بے قرارہے ، ماڈل ٹاون کلب میں کھلاڑیوں کو بہترین ٹینس کورٹ میسر ہیں جہاں پریکٹس کرکے وہ ماضی کی طرح اس کلب سے نکلنے والے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی طرح اپنا اور ملک و قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایڈمن سپورٹس اکیڈمی ذوالفقار علی نے جیت پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایڈمن سپورٹس اکیڈمی ذوالفقار علی کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاون سپورٹس کلب اور اکیڈمی میں کھلاڑیوں کے لئے جم ، فٹ سل ٹرف، ٹینس کے لئے گراس کورٹ ، ہارڈ کورٹ اور پاکستان کا واحد کلئے کورٹ موجود ہے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کھلاڑی نہ صرف صحت مند رہتے ہیں بلکہ ان سہولیات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک و قوم کا نام بھی روشن کرتے ہیں۔ ٹینس کا ٹیلنٹ دنیا بھر میںپاکستان کا پرچم بلند کرنے کو بے قرارہے لیکن سپانسرز اور حکومت کھلاڑیوں کو فنڈنگ کرنے کے لیئے تیار نہیں ہے ۔ سپانسر صرف کرکٹ کو پیسہ دینے کی لیئے تیار ہوتے ہیں جبکہ حکومت کی ترجیحات میںسپورٹس شامل نہیں ۔ ماڈل ٹاون کلب میں کھلاڑیوں کو بہترین ٹینس کورٹ دستیاب ہیں جہاں پریکٹس کرکے وہ ماضی کی طرح اس کلب سے نکلنے والے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی طرح اپنا اور ملک و قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*