Main Menu

سکواش:اسرار احمد، روشن خان اوپن کے چیمپئن

پاکستان کے نوجوان سکواش سٹار اسراار احمد نے روشن خان اوپن سکواش کا فاتح بننے کا اعزازحاصل کر لیا۔

ہفتہ کو کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں اسرار احمد نے اپنے حریف علی بخاری کو سیدھے سیٹس میں شکست دے کر ٹرافی اٹھا لی۔

میچ کا سکور گیارہ چار، گیارہ نو اور گیارہ ایک سے فاتح کھلاڑی کے حق میں رہا۔

میچ کے اختتام پر سکواش کی دنیا کے بے تاج بادشاہ جہانگیر خان نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے انعامات تقسیم کیئے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*