Main Menu

معین علی کی ریکارڈ سازہٹ ٹرک، علیم ڈار نے گیند تحفے میں دے دی

moinAliHatTrick

انگلستان کے آل راﺅنڈر معین علی ٹیسٹ کرکٹ میں ہٹ ٹرک بنانے والے ریکارڈ سا ز گیند بازوں کی صف میں شامل ہو گئے۔

پیر کے روز لندن کے اوول کرکٹ گراﺅنڈ پر جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے آخری روز معین علی نے آخری تین بلے بازوں کو آﺅٹ کرکے شاندار ہٹ ٹرک بنائی۔

اس یاد گار موقع پر تیس سالہ معین کا کم سن بیٹا بھی میدان میں بیٹھے تماشائیوں کے درمیان موجود تھا۔

معین علی کے الٹے ہاتھ سے پھینکی جانے والی تین آف بریک گیند وں کا نشانہ بننے والے تینوں بلے باز، ایلگر،راباڈا اور مورکل بھی بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے تھے۔

انہوں نے لنچ سے پہلے آخری اوور کی آخری گیند پر ایلگر کو آﺅٹ کیا اور پھر لنچ کے بعد اپنے پہلے اوورز کی پہلی دو گیندوں پر راباڈا اور مورکل کو آﺅٹ کر کے نہ صرف تاریخ ساز ہٹ ٹرک مکمل کی بلکہ انگلستان کو دو سو انتالیس رنز سے فتح بھی دلوا دی۔

میچ کے ایک امپائر علیم ڈار نے یاد گار گیند معین کو تحفہ میں دے دی جسے انہوں نے فوراََ جیب میں ڈال لیا۔

پچھلے سو برس میں اوول کرکٹ گراﺅند میں بننے والی یہ پہلی جبکہ ٹیسٹ کرکٹ کی مجموعی طور پر تینتالیسویں ہٹ ٹرک ہے۔اب تک سب سے زیادہ ہٹ ٹرکس بھی انگلستان کے گیند بازوں نے بنارکھی ہیں جن کی تعداد اب چودہ ہو گئی ہے۔

اپنے چالیسویں ٹیسٹ میں معین بلے بازی میں کامیاب نہ ہو سکے تھے لیکن میچ کے اختتامی لمحات میں یادگار ہٹ ٹرک نے اس میچ کو ان کے اور انگلستانی شائقین کے لیئے یاد گار بنا دیا۔

اسی اننگز میں دو مواقع ایسے آئے جب انگلش گیند باز ہٹ ٹرک بنا سکتے تھے مگر نہ بنا سکے اور یہ اعزاز معین کے حصے میں آ گیا۔

انگلستان نے یہ میچ دو سو انتالیس رنز سے جیتا۔میزبان ٹیم کو سیریز میں دو ایک سے برتری حاصل ہے۔

Photo published for WATCH - Moeen Ali's hat-trick creates history at the Oval






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*