Main Menu

جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول: حیدر آباد ڈویژن میں بوائز والی بال ایونٹ کا آغاز

jashneAzadi2017

 کھیلوں سے بھائی چارگی کا درس دینے کے بجائے عملی مظاہرہ کرنے کی اشد ضرورت ہے خصوصاً فزیکل اےجو کیشن کے اساتذہ اور کوالیفائیڈ اسپورٹس آرگنائزرز اس ضمن میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں تاکہ آزادی سے پر امن ماحول میں لطف اندوز ہوا جا سکے یہی جشن آزادی کے موقع پربہترین پیغام ہے “۔

 ان خیالات کا اظہار حیدر آباد ڈویژن کے سیکریٹری اور سندھ والی بال ایسو سی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری پر ویز احمد شیخ نے حیدر آباد ڈویژنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی اور دی آئیکون پاکستان کے تعاون سے جاری جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول کے بوائز والی بال ایونٹ کے افتتاح کے موقع پر بحیثیت مہمانِ خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔ قبل ازیں مہمانِ خصوصی کو حیدر آباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے صدر خرم رفیع صدیقی اور لیڈی کو آرڈینیٹر اور ایونٹ مینیجر عائشہ ارم نے خوش آمدید کہا اور اجرک کے تحائف پیش کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عائشہ ارم نے کھیلوں کے فروغ میں اہم دنوں کے مواقعوں پر ایونٹ کو آرگنائز کرنے کے سلسلے میں مختلف اداروں اور محکموں کی دلچسپی کی ضرورت پر زور دیا تاکہ آرگنائزرز با آسانی کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرتے رہیں۔

 خرم رفیع صدیقی نے اپنے خطاب میں کھیلوں کے فروغ کے سلسلے میں اسی انداز سے مقابلے منعقد کراتے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ کھیلے گئے افتتاحی میچوں میں اسٹوڈنٹس کلب اور زین کلب کوٹری کی ٹیمیں فتح یاب ہوئیں ۔ پہلے میچ میں اسٹوڈنٹس کلب کوٹری نے الشہباز کلب کوٹری کو 3-0سے جبکہ دوسرے میچ میں زین کلب کوٹری نے خان کلب جامشورو کو 3-1سے ہرایا۔ نمایاں کھلاڑیوں میں جاوید علی ، امجد علی،سردار خان، ذاکر حسین، زریاب علی، امام علی، حیدر علی، کامران رشید، فیروز گل، سعادت علی، اور دیگر شامل تھے ۔ میچز کوعائشہ ارم، کامران شاہ اورظہیر الدین نے سپر وائز کیا۔ اس موقع پر رضوان علی، نعیم خان، فیصل ،سفیان اور دیگر موجود تھے۔

فائنل اسٹوڈنٹس کلب کوٹری اور زین کلب کوٹری کے مابین کھیلا جائےگا جبکہ خان کلب جامشورو اور الشہباز کلب کوٹری تیسری پوزیشن کے لئے مد مقابل ہونگے۔ تقریب تقسیم انعامات کے مہمانِ خصوصی سینئر جر نلسٹ انجینئر شاہد کاظمی ہونگے جبکہ کوٹری ایسو سی ایشن ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے سینئر وائس چیئر مین اور رفحان میز پروڈکٹس کے مینیجر ایچ آر ساجد احمد جونیجو صدر مجلس ہونگے اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے ۔

1 (1) 3 23 24 DNA 13 DNA 14 DNA 15 DNA 16 DNA 17 DNA 18 DNA 19 DNA 20 DNA 21 DNA 22 DNA 23






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*