Main Menu

فیم ایف سی نے  لکی سپورٹس کو شکست دے کر فائنل ٹرافی اپنے نام کرلی

WhatsApp Image 2017-08-04 at 9.50.49 PM

عثمان کے لئے موٹر سائیکل کا تحفہ،مہمان خصوصی عارف ضیا نے انعامات تقسیم کیئے 

رپورٹ ۔ تجمل خان

فیم سپورٹس ایف سی نے لکی سپورٹس ایف سی کو صفر کے مقابلے 3 گول سے شکست دے کر آل پنجاب فلڈ لائٹ کیپٹن سرور شہید ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فیم فٹ بال کلب کے کپتان عثمان غنی نے بہترین کھلاڑی اور کپتان کا اعزاز حاصل کیا۔ آراے بازار فٹ بال گراونڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں فیم فٹ بال کلب کے کپتان عثمان غنی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو دوگول داغے جبکہ ایک گول فیم فٹ بال کلب کے عمیدنے سکور کیا۔ مخالف ٹیم پورے میچ میں ایک بھی گول سکور نہ کرسکی ۔ فائنل کے مہمان خصوصی عارف ضیاءنے فاتح ٹیم کے کپتان کو 25000 نقدانعام کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل بھی تحفہ میں دی۔ اس موقع پر فیم فٹ بال کلب کے کوچ و منیجرتجمل خان کے مطابق فیم فٹ بال کلب کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے تمام کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے لئے سخت محنت کی تھی جس کا صلہ کھلاڑیوں کو جیت کی صورت میں مل گیا ہے ۔

WhatsApp Image 2017-08-04 at 9.50.40 PM

 

فیم فٹ بال اکیڈمی نے دوستانہ میچ میں ای ایم ای کو شکست دے دی

رپورٹ ۔ زینب مشتاق

فیم اکیڈمی انڈر 12 نے ڈی ایچ اے ای ایم ای کو صفر کے مقابلے دوگول سے شکست دے دی ۔ ماڈل ٹاون فٹ بال کلب گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اچھے کھیل کا مظاہر ہ کیا تاہم اے ایف سی کوالیفائیڈ کوچ زینب مشتاق کی کوچنگ میں کھیلنے والی ٹیم فیم اکیڈمی نے ای ایم ای ٹیم کو شکست دے دوچار کردیا۔

WhatsApp Image 2017-08-04 at 9.55.36 PM

 

 

fame-add






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*