Main Menu

امپائرنگ سے نالاں یونس خان پاکستان کپ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے

younis khan

فیصل آباد: پاکستان کپ کے دوران امپائر کے فیصلوں سے نالاں ہو کر خیبر پختونخوا کی ٹیم کے کپتان یونس خان ٹورنامنٹ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔

 فیصل آباد میں جاری پاکستان کپ کے دوران ناقص امپائرنگ سے نالاں ہو کر خیبر پختونخوا کی ٹیم کے کپتان یونس خان ٹورنامنٹ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔ یونس خان کے جانے کے بعد احمد شہزاد کو خیبر پختونخوا کی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یونس خان پاکستان کپ کے دوران  ناقص امپائر کے بعص فیصلوں سے سخت ناراض تھے اور گزشتہ روز پنجاب سے میچ کے دوران امپائر سے بحث کرنے پر ان پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ بھی عائد کردیا تھا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*