Main Menu

پاکستان کا عالمی ٹیم سنوکر چیمپئن شپ پر قبضہ

AsifAndBaburWonWChSnookerTe

پاکستان نے ایک بار پھر سنوکر کی عالمی ٹیم چیمپئن شپ جیت لی۔دلچسپ امر یہ ہے کہ فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں کا تعلق پاکستان سے تھا۔

مصرمیں ہونیوالی چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کی دونوں ٹیمیں مدمقابل تھیں جس کی وجہ سے سونے اور چاندی کے تمغے پاکستان کے ہی حصے میں آئے۔

فائنل میں ’پاکستان ٹو “ نے ”پاکستان ون “کے خلاف چار کے مقابلے میں پانچ فریمز سے کامیابی حاصل کی۔فائنل میچ بیسٹ آف 9 فریمز پر مشتمل تھا۔

پاکستان ون میں محمد سجاد اور اسجد اقبال جبکہ پاکستان ٹو میں بابر مسیح اور محمد آصف شامل تھے۔ چیمپئن شپ میں انیس ممالک کی چھتیس ٹیموں نے حصہ لیا۔سیمی فائنلز میں پاکستان ون نے ویلزکو چار فریمز سے اور ”پاکستان ٹو “نے آئرلینڈ کو چار صفر سے شکست دی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے دوسری مرتبہ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیتی ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے دو ہزار تیرہ میںسنوکر کی عالمی ٹیم چیمپئن شپ جیتی تھی۔

pakSnookerWoChTeam






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*