Main Menu

 عامر خان کی مالی امداد: سات سالہ پاکستانی بچے کا کامیاب آپریشن

amirKhanWith7YOldBoy1


پاکستانی نژادبرطانوی مکا بازعامر خان جو ان دنوں اپنی نجی زندگی کے حوالے سے خبروں میںہیں، کی بروقت مالی امداد نے ایک غریب پاکستانی گھرانے کے سات سالہ بچے کی بروقت مالی امداد کر اس کی زندگی کو لاحق خطرات ٹالنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔


سات سالہ علی حسن کی دائیں آنکھ پر ٹیومر تھا جو مسلسل بڑھتا چلا گیا جس کی وجہ سے بچے کے لیئے سانس لینا تک دشوار ہو گیا۔آن لائن بچے کی تصویر وائرل ہونے پر نرم دل عامر کی فاﺅنڈیشن نے بچے کا کھوج لگایا اور اس کے والدین سے مل کر اس کے علاوج ومعالجے کا بندوبست کیا۔


ڈاکٹروں کی جانب سے بچے کے کامیاب آپریشن کے بعد عامر، علی حسن سے ملنے کے لیئے پاکستان گئے اور اس کے ساتھ تصاویر بنوائیں جنہیں انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک پر شائع کیا۔


جس کا ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کر کے ٹیومر کو آنکھ سے نکال دیاجس سے بچے کی زندگی بچ گئی۔


علی کی آنکھ میں ٹیومر کا انکشاف اس وقت ہوا جب وہ صرف چار ماہ کا تھا۔بعد میں ڈاکٹروں نے انکشاف کیااسے کینسر کی ایک قسم نیورو بلاسٹوما ہے۔


عامر نے بتایا ہے کہ ایک ماہ قبل وہ بچے کے والد سے ملا اور اس سے وعدہ کیا کہ ان کا بچہ ٹھیک ہو جائے گا۔انہوں نے بچے کے حوالے سے کہا کہ علی ایک خاموش لڑکا ہے جس کے بال ادویات کے استعمال سے گر چکے تھے، ڈاکٹر ا س کی صحتیابی کے حوالے سے خوش تھے۔

AmirKhanSaveLifeOf7 amirKhanWith7oldBoy






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*