Main Menu

قومی کرکٹ مقابلوں میں ڈرافٹنگ سسٹم متعارف کرانا خوش آئند ہے: خواجہ ندیم احمد

khawajaNadeem

لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ ندیم احمد نے پی ایس ایل کی طرح ڈومیسٹک کرکٹ مقابلوں میں کھلاڑیوں کے چناﺅ کے لیئے ڈرافٹنگ سسٹم متعارف کرانے کو خوش آئند فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کرکٹرز کی کارکردگی میں بہتری آئے گی ، نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں لاہور کی ٹیمیں متوازن ہیں اسلام آباد اور فیصل آباد کی ٹیمیں بھی ٹورنامنٹ میں مخالف ٹیموں کو ٹف ٹائم دے سکتی ہیں،لاہور ریجن نے کھلاڑیوں کو تمام سہولیات مہیا کیں، نیشنل ایونٹ میں کھلاڑیوں سے اچھی کارکردگی کی امید کریں گے ۔

 خواجہ ندیم احمد نے ایک خصوصی بات چیت کے دوران بتایا کہ پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈرافٹنگ سسٹم متعارف کرواکراچھا کام کیااس سے کرکٹرز کی کارکردگی بہتر ہوگی ۔ اچھے کھلاڑیوں کو ان کی محنت کا معاوضہ زیادہ ملے گا جبکہ نئے کھلاڑیوں کو بھی اپنے ٹیلنٹ کا اظہار کرنے کا موقع میسر آئے گا۔

 نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 2017 کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں خواجہ ندیم کا کہنا تھا کہ لاہور کی دونوں ٹیمیں لاہور وائٹ اور لاہور بلیو سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل بہترین انتخاب ہے ۔ دونوں ٹیمیں بیلنس ہیں اگر لڑکوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو ٹورنامنٹ کی ٹرافی لاہور ہی اٹھائے گا۔

 اسلام آباد اور فیصل آباد کی ٹیموں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں خواجہ ندیم کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں شریک کوئی بھی ٹیم کمزور یا مضبوط نہیں جو ٹیم اچھا کھیلے گی جیت اس کا ہی مقدر بنے گی تاہم ٹیم لائن اپ کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ فیصل آباد اور اسلام آباد کی ٹیمیں بھی متوازن کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں ۔

 لاہور ریجن میں کھلاڑیوں کو دی جانے والی سہولیات بارے پوچھے گئے سوال پر خواجہ ندیم کا کہنا تھا کہ لاہور ریجن میں کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات میسر ہیں ایل آرسی اے کے گراونڈ مین اور دیگر عملہ کھلاڑیوں کے لئے بہترین گراونڈ تیار کرتا ہے اور میرے خیال میں ایسے گراونڈ کسی بھی کم ہی ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اگر ریجن میں کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کررہے ہیں تو یقینا کھلاڑیوں کو بھی لاہور کے لئے جیت کر آنا چاہئے ۔

 ایل آرسی اے کے صدر خواجہ ندیم نے بتایا کہ لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے گراونڈ میں ہیوی فلڈ لائٹس کی تنصیب کا کام شروع ہوچکا ہے جلد تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ لاہور ریجن کے پاس موجود گراونڈ میں بہترین فلڈ لائٹس کا سسٹم نصب ہواور اس مقصدکے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

انٹرویو : اشفاق مغل / تصاویر : عبدالقادر






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*