Main Menu

عالمی ٹیم سنوکر چیمپئن کے فاتحین کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

pakSnookerWTCbackHome

آئی بی ایس ایف ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ جیتنے کے بعد پاکستان کی دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بابر مسیح، محمد آصف، محمد سجاد اور اسجد اقبال وطن واپس پہنچ گئے۔

کراچی ائر پورٹ پر کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔
عالمی چیمئنز بننے اور رنز اپ ٹرافی اٹھانے والے کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

یاد رہے کہ مصر میں ہونے والی ورلڈ ٹیم ایونٹ کے فائنل میں بابر مسیح اور محمد آصف کی ٹیم نے اپنے ہی ہم وطن کھلاڑیوں محمد سجاد اور اسجد اقبال پر مشتمل ٹیم کو پانچ چار سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فاتح کھلاڑی محمد آصف نے اس کامیابی کو ملک کے لئے تحفہ قرار دیا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*