Main Menu

جشن آزادی سکواش مقابلے:طیب اسلم اور ماریہ طور چیمپئن

squashWinners

پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کے تعاون سے پہلا ایس این جی پی ایل نیشنل جشن آزادی سینئرز سکواش ٹورنامنٹ کا مینز سنگل ٹائٹل طیب اسلم جبکہ گرلز ٹائٹل ماریہ طورپر نے جیت لیا ۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایم ڈی سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز امجد لطیف تھے۔ اس موقع پر ڈی ایم ڈی عامر طفیل، دیگر آفیشلز سہیل گلزار، اشرف ندیم، آصف اقبال قریشی، محمد ریاض ، عامر لطیف، امجد ممتاز، ملک محمد ہارون، فرخ امین، شیراز سلیم، طارق فاروق رانا، عاصم امین، محمد نعیم ، محمد ارشداور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

مینز سنگل کے ٹائٹل میں طیب اسلم کا مقابلہ فرحان زمان سے تھا۔ پہلے دونوں سیٹ طیب اسلم نے جیتے اگلے دونوںسیٹ فرحان زمان نے جیت کر 2 آل کردیا۔ پانچواں سیٹ طیب اسلم نے دلچسپ مقابلے کے بعد جیتا اور اس طرح ایک سال کے وقفہ کے بعد طیب اسلم نے ٹائٹل جیت لیا۔طیب اسلم نے فرحان زمان کو 11/9, 11/9, 6/11, 9/11, 12/10 سے ہرایا۔ ادھر واپڈا کی ماریہ طورنے ایچ ای سی کی فائزہ ظفر کو بآسانی شکست دیدی ۔ ماریہ طورنے فائزہ ظفر کو 11/9, 11/9, 11/8 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

خواہش ہے کہ ورلڈ اوپن جیت کر قوم کو تحفہ دوں: طیب اسلم
پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کے تعاون سے پہلا ایس این جی پی ایل نیشنل جشن آزادی سینئرز سکواش ٹورنامنٹ کا مینز سنگل ٹائٹل جیتنے والے طیب اسلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سال انجری کی وجہ سے باہر رہے سخت محنت کی اور واپس ٹائٹل جیتا اور وہ بھی جشن آزادی والے دن اس لیے بہت خوش ہوں۔خواہش ہے کہ ورلڈ اوپن جیت کر قوم کو تحفہ دوں۔ لیڈیز سنگل کا ٹائٹل جیتنے والی ماریہ طور کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو جشن آزادی مبارک ہو۔ اچھے دن اچھا ٹائٹل جیت کر خوشی ہوئی ہے۔ میں لڑکیوں کیلئے پیغام دوں گی کہ زیادہ سے زیادہ تعلیم اور کھیل میں شمولیت اختیار کریں۔انہوں نے پنجاب سکواش ایسوسی ایشن اور ایس این جی پی ایل کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اتنا شاندار ٹورنامنٹ منعقد کروایا۔ ایم ڈی سوئی گیس امجد لطیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پانچ روزہ شاندار ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا جس کا فائنل جشن آزادی کے دن رکھا گیا۔ کھلاڑیوں کی بڑی تعداد کی شرکت نے ہماری حوصلہ افزائی کی۔ مستقبل میں بھی ایسی کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ فائنل دیکھ کر بہت اچھا لگا کھلاڑیوں نے بہت اچھا کھیل پیش کیا۔

Final1 Final2 Final3






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*