Main Menu

پہلی انٹر فیم آزادی فٹ بال چمپئن شپ سائیڈ مین ایف سی اور فیم فٹ بال کلب نے جیت لی

jeetpakistan 9190

پہلی انٹر فیم آزادی فٹ بال چمپئن شپ سائیڈ مین ایف سی اور فیم فٹ بال کلب نے جیت لی۔

jeetpakistan 055

جونیئر ٹیم سائیڈ مین ایف سی اور سینئر ٹیم ایف سی نے فائنل میچ میں اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر فائنل ٹرافیاں اپنے نام کیں ۔ این ٹی ڈی سی کے سپورٹس ہیڈ عمران ظفر اور نیشنل فٹ بالر احمد اسلام نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں جبکہ اے ایف سی کوالیفائیڈ کوچ زینب مشتاق اور ہیڈ کوچ تجمل خان نے کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیئے ۔

jeetpakistan 105 jeetpakistan 85 jeetpakistan 76

فیم فٹ بال کلب کے سیکرٹری تجمل خان کے مطابق پہلی انٹرافیم آزادی فٹ بال چمپئن شپ ماڈل ٹاون اے بلاک میں فیم فٹ بال کلب ماڈل ٹاون کے میدان میں کھیلی گئی جس میں 8 ٹیموں نے شرکت کی ۔ جونیئر اور سینئر کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر تابڑتوڑ حملے کئے اور اپنی صلاحیتوں کا خوب مظاہرہ کیا ۔

jeetpakistan 80 jeetpakistan 84 jeetpakistan 074

ٹورنامنٹ میں شریک جونیئر ٹیموں میں سے دانش کی ٹیم سائیڈ مین ایف سی نے پہلی پوزیشن حاصل کی ، عہد کی ٹیم بائرن میونخ نے دوسری اورجوشوا کی ٹیم ساوتھ ہال یونائیٹڈ نے تیسری جبکہ فیم ایف سی جونیئر نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ۔ سینئر ٹیموں میں سے فیم ایف سی نے پہلی ، رئیل میڈرڈ نے دوسری ، ایف سی بارسلونا نے تیسری جبکہ منچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم چوتھے نمبر پر رہی ۔

jeetpakistan 27jeetpakistan 69 jeetpakistan 070

اس موقع پر ایونٹ آرگنائزراور اے ایف سی کوالیفائیڈ کوچ زینب مشتاق نے تمام کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹ جبکہ این ٹی ڈی سی کے سپورٹس ہیڈ عمران ظفر اور قومی ٹیم کے نوجوان فٹ بالر احمد اسلام نے فاتح ٹیموں کے کپتانوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں ۔ فیم فٹ بال کے سیکرٹری رتجمل خان اور کوچ زینب مشتاق نے مہمانان خصوصی کو یادگاری شیلڈز پیش کیں ۔

jeetpakistan jeetpakistan 106

jeetpakistan 115






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*