Main Menu

جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول جامشورو بیڈ منٹن ٹرافی کوٹری اسٹارز کے نام

jamshoroBadmenton

 کھیلوں کے فروغ میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ جن کی بدو لت کھیل اور کھلاڑیوں کو ملنے والی تشہیر سے نئے ٹیلنٹ کو با آسانی رغبت ملتی ہے”۔ ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی سائٹ کوٹری کے وائس چیئر مین سلیم طاہر نے محکمہ کھیل و امورِ نو جوانان حکومت سندھ کے زیر اہتمام فوکل پرسن اسپورٹس جامشورو مریم کیریو کی نگرانی میں جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول کے بوائز بیڈ منٹن ایونٹ کے فائنل کے موقع پر بحیثیت مہمانِ خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔

 مہمان اعزازی کاﺅنسلر و معروف جر نلسٹ جلیل زرین بنگش نے میڈیا کا کھیل اور کھلاڑی کی تشہیر میں اہم کردار کی اہمیت پرروشنی ڈالی اور تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ مقامی سماجی رہنما میاں محمد توحید نے سماج اور کھیل کو ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم قرار دیا۔ سیکریٹری اسپورٹس سندھ سلیم رضا کھوڑو کی ہدایات پرکمیونٹی ہال کوٹری میں منعقد کئے گئے مذکورہ ایونٹ کے فائنل میں کوٹری اسٹارز نے کوٹری شہباز کے خلاف2-0سے فتح حاصل کی۔ فاتح ٹیم کے ظہیر نے سنگل میں کوٹری شہباز کے سعادت کو2-0سے جبکہ ڈبلز میں امام علی اور ظہیر نے سعادت اور بابر کو2-1سے شکست دی جبکہ جامشورو کنگز نے جامشورو اسٹوڈنٹس کو2-0سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فاتح ٹیم کے منصور نے سنگل میں کنگزکے حیدر علی کو2-1سے جبکہ ڈبلز میں منصور اور کامران نے حیدر اور علی اکبر کو2-0سے ہرایا۔

 قبل ازیں مہمانِ خصوصی سلیم طاہر، مہمان اعزازی کاﺅنسلر و معروف جر نلسٹ جلیل زرین بنگش اور مقامی سماجی رہنما میاں محمد توحید کو ایونٹ مینیجر زاہد جٹ نے خوش آمدید کہا جبکہ انہیں معروف اسپورٹس آرگنائزر پر ویز احمد شیخ، کرکٹ آرگنائزر پرویز خان اور بیڈ منٹن کے سابق کھلاڑی و جر نلسٹ شاہد کاظمی نے اجرک کے تحائف پیش کئے اور ٹیموں کا ان سے تعارف کرایا۔ اس موقع پر مقامی اسکولوں کے بچوں نے قومی ترانہ اور ملی نغمے بھی پیش کئے اور مہمانوں اور کھلاڑیوں سے داد حاصل کی۔ اس موقع پر جمشید اقبال، جاوید اقبال اور دیگر مو جود تھے۔ آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات و ٹرافیاں تقسیم کیں جبکہ مقامی اسکولوں کے بچوں کی حوصلہ افزائی کےلئے ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کی گئیں۔

1 (6) 2 (4) 4 (2)






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*