Main Menu

 سپورٹس کی ترقی میں میڈیا کا کردار اہمیت کا حامل ہے ذوالفقار احمد گھمن

zulfiqarGhumanDG

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ سپورٹس کے فروغ اور ترقی میں سپورٹس جرنلسٹس کا کردار انتہائی اہم ہے جس کے بغیرسپورٹس کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، سپورٹس بورڈ پنجاب اور سجال کا تعاون بے مثال ہے، ہمارا دکھ سکھ سانجھا ہے، سجال بھی سپورٹس بورڈ پنجاب کا ہی حصہ ہے، بیڈمنٹن چیمپین شپ کے انعقاد پر سجال کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف لاہور کے زیراہتمام ہونیوالی بیڈ منٹن چیمپئن شپ 2017کے فائنل کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سجال کے صدر عقیل احمد، سیکرٹری اشرف چودھری اور سینئرایگزیکٹوممبر سید علی ہاشمی بھی موجود تھے۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے مزید کہا کہ آج میڈیا کا دورہے، میڈیا کا تعاون حاصل نہ ہو توکارکردگی عوام تک نہیں پہنچ سکتی ہے، بلاشبہ سپورٹس کی ترقی اور فروغ میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، میڈیا کے تعاون کے بغیر نوجوانوں کو سپورٹس کی جانب لانا ناممکن ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب اور سجال کا دکھ سکھ سانجھا ہے، بلکہ یہ کہنا بے جانہ ہوگاکہ سجال بھی سپورٹس بورڈ پنجاب کا حصہ ہے،مستقبل میں بھی سپورٹس کے فروغ کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے، انہوں نے سجال کو بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

سجال کے سینئر ایگزیکٹو ممبر علی ہاشمی نے بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے انعقادکیلئے تعاون کرنے پر ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کا شکریہ ادا کیا۔

قبل ازیں بیڈ منٹن چیمپئن شپ 2017کی سینئر کیٹیگری کے فائنل میں احتشام الحق نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عقیل احمد کو شکست دیدی جبکہ جونیئر کیٹیگری کے فائنل میں ثناءاللہ نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے ابراہیم بدیس کو ہرادیا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*