Main Menu

ہاکی ایشیا کپ 2017: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں

pak-vs-india-hockey-match

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں ایشیائی ہاکی کے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے جبکہ میزبان بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان اپنا پہلا میچ کھیلے گا۔

یہ ٹورنامنٹ 11 سے 22 اکتوبر تک بنگلا دیش کے درالحکومت ڈھاکہ میں کھیلا جا ئے گا۔

ایشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق ایونٹ میں 8 ٹیمیں شریک ہیں جنہیں 2 پولز میں تقسیم کیا گیاہے، پول اے میں پاکستان، بھارت، جاپان اور بنگلا دیش جب کہ پول بی میں ملائیشیا، کوریا، چین اور اومان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ایونٹ کے افتتاحی روز 11 اکتوبر کو پاکستان کا مقابلہ میزبان بنگلا دیش سے ہو گا۔ 13 اکتوبر کو قومی ٹیم کا جاپان سے سامنا ہو گا جب کہ 15 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا ہوگا۔

ایشیا کپ کا آغاز انیس سو بیاسی میں ہوا تھا۔ پہلے تین ٹائٹلزپاکستان نے جیتے جبکہ اگلے چھ مقابلوں میں سے دو بار بھارت چیمپئن رہا ۔جنوبی کوریا نے یہ اعزاز سب سے زیادہ چار بار جیت رکھا ہے۔
پاکستان آخری مرتبہ انیس سونواسی میں نئی دہلی میں کامیابی حاصل کر کے سب سے اوپر والے چوبوترے پر کھڑا ہوا تھا۔

Hero-Men's-Asia-Cup-2017---






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*