Main Menu

یوئیفا ایوارڈ: رونالڈو نے ایک بار پھر میسی کو پچھاڑ دیا

UefaBestPlayer

ریآل میڈرڈ کے سٹار فارورڈ کرسٹیانو رونالڈایک بار پھر یوئیفا پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہو گئے۔ ان کا مقابلہ اپنے حریف بارسلونا کے لیونل میسی سے تھا لیکن بتیس سالہ رونالڈو جنہوں نے اپنی ٹیم کو لگاتار دو مرتبہ چیمپئنز لیگ ٹرافی جتوائی سال دو ہزار سولہ سترہ کے لیئے یورپ کے بہترین فٹ بالر قرار پائے۔

اس تقریب کا اہتمام جمعرات کے روز سوئٹزلینڈ کے شہر نیون میں کیا گیا۔
یہ رونالڈو کا تیسرا یوئیفا ایوارڈ تھا جبکہ تیس سالہ میسی نے یہ اعزاز دو مرتبہ جیت رکھا ہے۔

رونالڈو کو سال کا بہترین سٹرائیکر بھی قرار دیا گیا۔

خواتین میں بارسلونا کے لیئے میڈ فیلڈ پوزیشن پر کھیلنے والی ہالینڈ کی چوبیس سالہ لیکے مارٹنزیورپ کی بہترین فٹ بالر قرار پائیں۔

اٹلی کے فرانسیسکو توتی کو صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔چالیس سالہ توتی نے روما کے لیئے چوبیس سال تک خدمات انجام دینے کے بعد فٹ بال کو حال ہی میں خیر باد کہا تھا۔

جیونٹس کے گولی جیان لوگی بوفن سیزن کے بہترین گول کیپر کے ایوارڈ کا حقدار ٹہرے۔

چیمپئنزلیگ کی فاتح ریآل میڈرڈ کے کپتان سرجیو راموس بہترین دفاعی کھلاڑی اور ان کے ساتھی کھلاڑی لوکاس موڈرج بہترین میڈفیلڈر قرار پائے۔

ronaldoUefaAward2017






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*