Main Menu

پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ 2017:احمد کامل اور عشاءجواد چیمپئن بن گئے

EshaJawadTennis

پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چیف منسٹرآزادی ڈے پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ 2017ءاحمد کامل اور عشاءجواد نے جیت لی۔ احمد کامل نے انڈر 18 اور انڈر 16 دونوں ٹائٹلز اپنے نام کیے۔ مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

 اس موقع پر سیکرٹری پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن رشید ملک، پنجاب ریونیو اتھارٹی کے اعلیٰ آفیشلز اور دیگر کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ کا کہنا تھا کہ جب تک رشید ملک جیسے کھلاڑی ، آرگنائزر ملک میں موجود ہیں ہم کھیلوں میں ترقی ضرور کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کھیلوں کو ہر ممکن سپورٹ کر رہی ہے۔اس موقع پر پنجاب ریونیو اتھارٹی کے زیراہتمام جونیئر ٹینس کیمپ کی اختتامی تقریب بھی ہوئی جس میں بچوں کو سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔انڈر 18 بوائز احمد کامل نے حافظ ارباب علی کو 6-4, 6-4 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔انڈر 18 گرلز عشاءجواد نے ماہا سید کو 6-1, 6-1 سے ہرا کر کپ جیت لیا۔

انڈر 16 احمد کامل نے موسیٰ ہارون کو 6-3, 6-4 سے ہرایا اور ٹرافی جیت لی۔انڈر14 عبدالحنان خان نے عادل خان کو 5-3, 5-4 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔انڈر 12 حسن علی نے بلال عاصم کو 9-7 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔انڈر 10 احتشام ہمایوں نے امیر حمزہ کو 8-1 سے ہرایا اور فتح حاصل کی ۔سیکرٹری پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف، صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ رشید ملک نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی بدولت چھوٹے بچوں کو سپورٹ کیا گیا۔

Finalphoto1






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*