Main Menu

پاکستان ہاکی ٹیم کی عالمی کپ میں واپسی

hockey-4-time-champion-paki

 پاکستان ہاکی ٹیم رواں برس لندن میں ورلڈ ہاکی لیگ کے سیمی فائنل مرحلے میں خراب کارکردگی دکھانے کے باوجود دو ہزار اٹھارہ کے عالمی کپ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی۔اس طرح چار سال کے وقفے کے بعد پاکستان کی عالمی کپ مقابلوں کے لیئے واپسی ہو گئی۔

پاکستان نے آخری بار دو ہزار دس کے عالمی کپ میں شرکت کی تھی جبکہ دو ہزار چودہ کے عالمی کپ کے لیئے قومی ٹیم کوالیفائی کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

یہ ٹورنامنٹ چوبیس نومبر سے سولہ دسمبر 2018 میں بھارت کے شہر بھو بانیشورمیں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا کی ہاکی ٹیم اس ایونٹ میں اپنے عالمی اعزاز کا دفاع کرے گی۔
ہاکی کی عالمی تنظیم (ایف آئی ایچ) کے مطابق یورپیئن ہاکی چیمپیئن شپ کے نتائج کی بدولت پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کی اہل قرار پائی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ چار مرتبہ ہاکی کا عالمی کپ جیت چکا ہے۔

اب تک جن ممالک کی ٹیموں نے کوالیفائی کیا ان میں میزبان بھارت سمیت آسٹریلیا، انگلینڈ، ارجنٹینا، کینیڈا، ہالینڈ، سپین، ملائشیا، آئرلینڈ، جرمنی، بیلجیئم، نیوزی لینڈ اور پاکستان شامل ہیں جبکہ مزید تین ٹیموں کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*