Main Menu

مہنگی ترین فائٹ: مے ویدر نے میک گریگر کو ٹیکنکل ناک آﺅٹ کر دیا

MayWeatherWonHis5othFight

امریکی مکا باز فلائیڈ مے ویدر نے مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) کے بے تاج بادشاہ کونر میک گریگر کو سال کی مہنگی ترین فائٹ میں ٹیکنیکل ناک آوٹ کرکے میدان مار لیا۔

امریکی شہر لاس ویگاس میں لڑی جانے والی بارہ راﺅنڈ کی اس فائٹ میں میک گریگر کی جانب سے ابتدائی چھ راﺅنڈ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا گیا تاہم بعد میں وہ مے ویدر کے تجربے اور پھرتی کے سامنے بے بس ہوتے ہوئے نظر آئے اور دسویں کے دوسرے منٹ میںمے ویدر کے پے درپے حملوں کا باعث ریفری کو میچ روکنا پڑا۔

فلائیڈ مے ویدر کے کیریئر کی یہ 50ویں فائٹ تھی جو پچھلے انچاس مقابلوں کی طرح ان کی فتح پر ختم ہوئی۔اس کے ساتھ ہی مے ویدر نے ہم وطن باکسر روکی مارکیانو کی مسلسل 49 باکسنگ فائٹس میں فتوحات کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

یاد رہے کہ مے ویدر نے اپنے کیریئر میں کبھی کو ئی فائٹ نہیں ہاری۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے حریف کے انتخاب میں بڑے سمجھدارواقع ہوئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں مسلسل جیت ملتی چلی جا رہی ہے۔

MayWeatherVsMcGregorChart

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*