Main Menu

نیوزی لینڈ نے خواتین کا رگبی ورلڈ کپ پانچویں مرتبہ جیت لیا

NewWomenRugbyWChampions

نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپین انگلینڈ کو ہرا کر خواتین کا رگبی ورلڈ کپ پانچویں مرتبہ جیت لیا۔آئرلینڈ کے شہر بیلفاسٹ میں کھیلے گئے فائنل میں کیوی ٹیم”بلیک فرنز“نے انگلینڈ کو بتیس کے مقابلے میں اکتالیس پوائنٹس سے شکست دی۔

انگلینڈ نے پہلے ہاف کے وسط تک سترہ پانچ سے برتری حاصل کرلی تھی تاہم نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنی کھلاڑیوں’ٹوکا ناٹوا‘ کی تین،’سلیکا۔ونیاٹا‘ کی دو اور’شارمین سمتھ‘ اور’کینڈرا۔کوکسیج‘کی ایک ایک ٹرائی کی بدولت میچ میں کم بیک کرتے ہوئے شاندار فتح حاصل کی۔نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم اس سے پہلے 1998،2002،2006اور2010کا رگبی عالمی کپ جیت چکی ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*