Main Menu

پاکستان بمقابلہ عالمی الیون مقابلوں کی سیکورٹی یقینی بنائی جائے گی: شہباز شریف

shahbazSharif

صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس میں عالمی الیون کے دورہ پاکستان کے موقع پرلاہور میں کھیلی جانے والی ٹی ٹونٹی سیریز کی منظوری دے دی گئی۔

میڈیار پورٹس کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت چار گھنٹے کے طویل اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کی مشاورت سے ورلڈ الیون اور پاکستان الیون کے درمیان میچز لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ الیون اور پاکستان الیون کے میچز کے لئے سو فیصد سیکورٹی یقینی بنائی جائے گی اوران میچوں کے لئے پی ایس ایل فائنل کی طرز پر بہترین انتظامات کئے جائیں گے- انہوںنے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں – ان میچوں کو کامیاب بنانے کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو محنت اور جذبے سے کام کرنا ہو گااورسب نے ایک ٹیم کے طور پر کام کر کے نتائج دیناہیں-

انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے بہترین کوارڈینیشن کے تحت فرائض سرانجام دیں اورفول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ دیگر انتظامات بھی شاندار ہونے چاہیئں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*