Main Menu

پی سی بی ناخوش: شاہد آفریدی افغان لیگ کھیلنے کے لیئے بضد

afridi

پاکستان کرکٹ ٹیم سے فارغ ہونے والے آل راﺅنڈر شاہد آفریدی افغان ٹی ٹونٹی لیگ کھیلنے کے لیئے بضد ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی)ناخوش ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ اپنی حکومت کی پالیسی پر چل رہا ہے بلکل اسی طرح جس طرح بھارت کرکٹ بورڈ اپنی حکومت کے اشاروں پر پاکستان کے خلاف اپنی پالیسیاں مرتب کرتا ہے۔

پی سی بی نے افغانستان کی پاکستان مخالف پالیسی کے باعث کئی کھلاڑیوں کو افغان لیگ کے لیئے این او سی جاری نہیں کیا جس کے بعدسوائے شاہد آفریدی کے کسی کھلاڑی نے پی سی بی کی پالیسی کو پھلانگتے ہوئے افغانستان جا کر ان کی لیگ کھیلنے کا اعلان نہیں کیا ۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آفریدی کو اس حوالے سے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے جبکہ آفریدی کے علاوہ جن کرکٹرز نے بھی این او سی طلب کیے انہیں انکار کیا جا چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے افغان لیگ کے این او سی کے لیے تاحال پی سی بی سے رابطہ نہیں کیا جبکہ وہ بگ بیش کے این او سی کے لیے رابطہ کرچکے ہیں۔خیال رہے کہ پی سی بی اور افغان بورڈ کے درمیان افغانستان کی جانب سے پاکستان میں میچ کھیلنے سے انکار کے بعد سے تعلقات کشیدہ ہیں۔

آفریدی نے منگل کو لیگ میں شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جہاں کھیلتے ہیں، پاکستان ہی کی نمائندگی کرتے ہیں۔آفریدی اس وقت انگلینڈ میں ٹی ٹونٹی لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں انہوں نے ہمپشائر کے لیے ایک شاندار سنچری بھی اسکور کی۔

دوسری جانب پی سی بی کے چیئرمین کے مطابق چونکہ شاہد آفریدی ریٹائر ہو چکے ہیں لہذا انہیں این او سی کی ضرورت نہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*