Main Menu

عالمی الیون کا دورہ :پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیئے بڑا قدم: کولنگ ووڈ

colingWoodEng

انگلستان کے سابق آل راﺅنڈر پال کولنگ ووڈ نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ کے کھیل سے دیوانہ وار پیار کرتے ہیں اور ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی طرف بڑا قدم ثابت ہوگا۔

آئی سی سی ویب سائٹ پر اپنے ایک خصوصی کالم میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کے اس دورے کو تمام ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک، پیشہ ور کرکٹرز کی تنظیموں اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی مکمل حمایت حاصل ہے۔پال کولنگ ووڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کی ہمت اور ٹیلنٹ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اتنے لمبے عرصے تک ملک سے باہر کرکٹ کھیلنے کے باوجود پاکستانی کھلاڑیوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے اور پچھلے سال نمبر ون ٹیسٹ سائیڈ اور اس سال انگلینڈ میں چیمپنز ٹرافی جیت کر انہوں نے ثابت کیا کہ پاکستان میں کس قدر ٹیلنٹ موجود ہے۔

کولنگ ووڈ نے انگلینڈ ٹیم کے ساتھ اپنے دو ہزار پانچ کے دورہ پاکستان کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شائقین انتہائی پر جوش ہوتے ہیں اور بعض اوقات سٹیڈیم میں کان پڑی آواز سنائی نہیں دیتی، انہوں نے اس توقع کا اظہار بھی کیا کہ پاکستانی شائقین اپنی قومی ٹیم کی پر جوش حمایت کے ساتھ ساتھ ورلڈ الیون کی بھی بھر پور حوصلہ افزائی کریں گے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*