Main Menu

پاکستان ٹیم مئی دو ہزار اٹھارہ میں انگلستان کا دورہ کرے گی

pakVsEng

پاکستان کی کرکٹ ٹیم اگلے برس مئی میں انگلستان کا مختصر دورہ کرے گی جس میں وہ مہمان ٹیم کے ساتھ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ چوبیس مئی دوہزار اٹھارہ سے لارڈز کے تاریخی میدان میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ یکم جون دوہزار اٹھارہ سے ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے پچھلے برس انگلستان میں ٹیسٹ سیریز برابر کھیلی جبکہ رواں برس اس نے انگلستان کے ہی میدان پر بھارت کو فائنل میں ہرا کر چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*