Main Menu

عالمی کپ 2018:میسی کے خوابوں کا جہاز ڈوبنے سے بچ پائے گا؟

MessiHopeSinking

بارسلونا کے لیئے کھیلنے والے ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی کافی ہاتھ پاﺅں مار رہے ہیں لیکن لگتا ہے کہ دو بار کی عالمی چیمپئن ارجنٹینا کی فٹ بال ٹیم کا آنے والے عالمی کپ کے لیئے کوالیفائی کرنے والا جہاز سمندر میں ہچکولے کھا رہا ہے اور کنارا بہت دو ر ہے۔

میسی کی ٹیم حالیہ کوالیفائر میں اپنے گروپ کے آخری درجہ کی ٹیم وینزویلا کے خلاف میچ بمشکل برابر کرنے میں کامیاب ہوئی ، جس سے اس کے پرستاروں کے دلوں کی دھڑکنیں رکتی ہوئی محسوس ہوئیں۔

چلی جو ارجنٹینا سے ایک پوائنٹ کی دوری پر ہے اگلے دو مقابلوں میں اپ سیٹ کرنے کے لیئے بے قرار ہے۔

دو ہزار اٹھارہ روس میں کھیلے جانے والے اگلے عالمی کپ کے لیئے ساﺅتھ امریکن گروپ کی چار بہترین ٹیمیں براہ راست جبکہ ایک پلے آف  کی بدولت کوالیفائی کرے گی۔ ارجنٹینا اس وقت اپنے گروپ میں پانچویں درجہ پر ہے ۔ اگر آخری دو میچوں کے بعد اس کی یہی پوزیشن برقرار رہتی ہے تو اسے دو میچوں پر مشتمل پلے آف مقابلے میں نیوزی لینڈ کا سامنے کرنا پڑے گا۔

اس گروپ سے برازیل کی ٹیم پہلے ہی عالمی کپ میں شرکت کا پروانہ حاصل کر چکی ہے۔

MessiTeamsTable2017






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*