Main Menu

ننھے مہمان کی متوقع آمد: محمد عامر کی آزادی کپ میں شرکت غیر یقینی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تیز رفتار گیند باز محمد عامر کے گھر ننھے مہمان کی متوقع آمد کے پیش نظر ان کی عالمی الیون کے خلاف کھیلے جانے والے آزادی کپ مقابلوں میں شرکت غیر یقینی ہو گئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق محمد عامر کی اہلیہ امید سے ہیں اور ان کے ہاں رواں ماہ نئے مہمان کی آمد متوقع ہے جس کے سبب ان کی ورلڈ الیون کے خلاف کم از کم ابتدائی میچوں میں شرکت غیر یقینی نظر آتی ہے۔

پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ عامر کے گھر ننھے کی پیدائش متوقع ہے جس کے سبب ممکنہ طور پر وہ چند میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

یاد رہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان آزادی کپ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 12 ستمبر کو دوسرا تیرہ ستمبراور تیسرا پندرہ ستمبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا

پاکستانی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد اور عالمی الیون کی قیادت فاف ڈو پلیسی کریں گے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*