Main Menu

لاہور آنے سے قبل عالمی الیون کی دبئی میں آمد و تیاریاں

worldElevenPlayers

عالمی الیون کے کھلاڑی سات ستمبراور آٹھ ستمبر کو دبئی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ آزادی کپ کے سلسلے میں کھیلے جانے والے تین ٹی ٹونٹی میچوں کے لیئے تیاری کریں گے۔ٹیم کی قیادت جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کپتان فاف ڈو پلیسی کر رہے ہیں۔

آئی سی سی ورلڈ الیون ٹیم 11 ستمبر کی صبح لاہور پہنچے گی اور اسی دن کپتان فاف ڈیوپلیسی لاہور میں پریس کانفرنس کریں گے۔مہمان ٹیم لاہور میں 11 ستمبر کو ہی پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

انگلش کرکٹ کے سربراہ جائلز کلارک آئی سی سی ورلڈ الیون کے ہمراہ ہی لاہور آئیں گے اور وہ اس دورے کے دوران ٹیم کے ساتھ موجود ہوں گے۔

پاکستان کے کرکٹ کے لیئے اہم قرار دی جانے والی اس سیریز کے آخری میچ کو دیکھنے کے لیئے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن کی آمد بھی متوقع ہے۔اس سیریز کو دیکھنے اور پاکستان میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیئے کیئے جانے والے سیکورٹی اقدامات کو جانچنے کے لیئے کئی غیر ملکی کرکٹ بورڈز کے سربراہان بھی لاہور آرہے ہیں۔

ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آنے کی دعوت دے دی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*