Main Menu

عالمی الیون بمقابلہ پاکستان: آزادی کپ سیریز کے لوگو کی تقریب رونمائی

AzadiCupLogo

  1. پاکستان اور عالمی الیون کے مابین بارہ ستمبر سے لاہور میں ہونے والی تین میچوں پر مشتمل آزادی کپ ٹی 20 کرکٹ سیریز کے” لوگو“کی قذافی سٹیڈیم لاہور میں شاندار تقریب رونمائی ہوئی۔

     لوگو کی تقریب رونمائی میں پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی، ڈائریکٹر میڈیا امجد بھٹی، نائلہ بھٹی، بدر رفاعی اور اسپانسرز اور ان کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کو کامیاب بنانا نہ صرف پی سی بی اور حکومت کی بلکہ عوام اور میڈیا کی بھی ذمے داری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کا دورہ کامیاب ہوا تو پھر سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی بھی ٹیمیں پاکستان آئیں گی جس سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طور پر بحال ہو جائے گی اور پھر ہم دنیا کے دیگر ممالک کے بورڈز سے بھی بات چیت کریں گے۔

    نجم سیٹھی نے کہا کہ عمران خان سمیت 15 سے 20 سابق کرکٹرز سمیت وزیر اعظم اور آرمی چیف کو بھی میچز دیکھنے کی دعوت دی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کے خلاف ایونٹ میں منافع نہیں ہوگا تاہم ہماری کوشش ہوگی کہ کم سے کم نقصان ہو، اسپانسرز نے ہمیشہ پی سی بی کے ہر ایونٹ کیلئے بھرپور ساتھ دیا ہے جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔

  2. 5657





Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*