Main Menu

آزادی کپ: تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کے لیئے امپائرز کا اعلان

aleem-Dar

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے عالمی الیون اور پاکستان کے مابین کھیلے جانےوالے آزادی کپ کیلئے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی ایلیٹ پینل کے اہم ترین پاکستا نی امپائر علیم ڈار کا نام بھی شامل تاہم آئی سی سی ایلیٹ پینل میں موجود کوئی بھی غیر ملکی امپائر میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام نہیں دے گا۔

علیم ڈار پہلے سے طے شدہ مصروفیات کے باعث صرف ایک ٹی ٹونٹی میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے سکیں گے۔

پہلا میچ: بار ہ ستمبر لاہور
امپائر: علیم ڈار، احسن رضا۔شوزاب رضا تھرڈ امپائر
دوسرا میچ:تیرہ ستمبر لاہور
امپائر: احمد شہاب ، شوزاب رضا۔ احسن رضا تھرڈ امپائر
تیسرا میچ : پندرہ ستمبر لاہور
احسن رضا ، شوزاب رضا۔احمد شہاب تھرڈ امپائر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے سیریز کیلئے سابق ویسٹ انڈین کپتان اور آئی سی سی کے ایلیٹ ریفری پینل کے رکن رچی رچرڈسن کو میچ ریفری کے فرائض سونپے ہیں۔

عالمی الیون سابق انگلش کوچ اینڈی فلاور کی زیرنگرانی اور جنوبی افریقی کپتان فاف ڈیو پلیسی کی زیر قیادت ستمبر کو لاہور پہنچے گی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*