Main Menu

یو ایس اوپن فائنل : سلون سٹیونز نے دنیائے ٹینس کو حیران کر دیا

امریکہ کی سلون سٹیونز نے ساتھی امریکی کھلاڑی میڈیسن کیز کو یو ایس اوپن کے فائنل میں شکست دے کر فتح کا تاج سر پر سجا لیا۔

دونوںکھلاڑیوں کا یہ پہلا بڑا فائنل تھا جس میں سلون کی کامیابی نے دنیا کو حیران کر دیا۔دونوں فائنلسٹ آپس میں دوست بھی ہیں۔

عالمی درجہ بندی میں 83ویں نمبر کی کھلاڑی سٹیونز نے فلشنگ میڈوز میں 15ویں درجے کی کیز کو سیدھے سیٹس میں 6-3 اور 6-0 سے شکست دی۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ 24 سالہ سٹیونز صرف چھ ہفتے قبل عالمی رینکنگ میں 957 درجہ پر تھیں جس کی وجہ ان کے پاوں کی چوٹ تھی جس کے باعث وہ 11 ماہ سے ٹینس ٹورنامنٹوں میں شرکت نہیں کر رہی تھیں۔

واضح رہے کہ ٹینس کے اوپن مقابلوں کے آغاز سے وہ صرف پانچویں ایسی فاتح کھلاڑی ہیں جنھیں ٹورنامنٹ شروع ہوتے وقت ٹاپ 16 کھلاڑیوں میں درجہ نہیں دیا گیا تھا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*