Main Menu

مزید بین الاقوامی کرکٹ ٹیمیں پاکستان آ کر کھیلیں گئیں: جائلز کلارک،نجم سیٹھی

najamSehtiAndGylseClark

 پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین نجم سیٹھی اور انگلش اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے سربراہ جائلز کلارک نے لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ورلڈ الیون اور آفیشلز کو خوش آمدید کہتے ہیں، دورہ ورلڈ الیون سے دوسری ٹیموں کو بھی فیصلہ کرنے میں آسانی ہو گی، پی سی بی نے بہت اعلیٰ انتظامات کیے ہیں۔

نجم سیٹھی نے کہا پی ایس ایل فائنل میں عسکری و سیاسی قیادت نے بہت تعاون کیا، یہ ایک تاریخی موقع ہے کہ دنیا پاکستان میں کرکٹ دیکھے گی، امید ہے جنوبی افریقا کی ٹیم دورہ پاکستان کریگی۔ انہوں نے کہا ورلڈ الیون کی آمد کا سہرا اینڈی فلاور کو جاتا ہے۔

جائلز کلارک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستانی ٹیم غیر معمولی ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان ٹیسٹ کرکٹ میں عالمی نمبر ایک بنا اور پھر چیمپئنز ٹرافی جیتا، پاکستان کی حالیہ کارکردگی بہت شاندار رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کا اتحاد دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، پاکستانی اپنے میدانوں میں کرکٹ چاہتے ہیں اور انہیں کرکٹ سے دور نہیں کیا جا سکتا۔

جائلز کلارک نے مزید کہا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔ انہوں نے کہا سری لنکا بھی پاکستان آرہی ہے، ویسٹ انڈیز ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کریگی، امید ہے دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*