Main Menu

رافیل نڈال چیمپئن بھی اور عالمی نمبر ایک بھی

NadalWonUSopen2017

ہسپانوی ٹینس کے بادشاہ رافیل نڈال نے یوایس اوپن2017 کا فائنل جیت کر ایک بار پھرچیمپئن بننے کا اعزازحاصل کرلیا۔

اتوار کے روز کھیلے گئے فائنل میں نڈال نے جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کو نہ صرف شکست دے کر ٹائٹل جیتا بلکہ عالمی درجہ بندی میں برطانوی اینڈی مرے کو پچھاڑ کر ایک طویل عرصہ بعد پہلی پوزیشن پر بھی قبضہ جما لیا۔

نیویارک کے آرتھرآشے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں رافیل نڈال نے اینڈرسن کو 6-3، 6-3 اور 6-4 سے شکست دی ۔ یہ نڈال کے کیریئر کا 16 واں گرینڈ سلیم ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*