Main Menu

آزادی کپ پہلا مقابلہ: بابر اعظم کی بڑی باری، پاکستان 20 رنز سے فاتح

پاکستان نے آزادی کپ کے سلسلے میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹونٹی مقابلے میں عالمی الیون کو بیس رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔کل(بدھ) دوسرا میچ ہو گا۔

قذافی سٹیڈیم میں برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کی دعوت پر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں پر 197 رنز بنائے۔ بابراعظم نے بڑی باری کھیلی اور52 گیندوں پر 86 رنز بناکر نمایاں سکورر رہے۔دیگر بلے بازوں میں احمد شہزادانتالیس اور شعیب ملک اڑتیس رنز بنا کر میدان سے واپس لوٹے۔

مہمان گیند بازوں کی جانب سے پریرا دووکٹیں حاصل کر کے کامیاب گیند باز رہے۔
جواب میں مہمان ٹیم مقررہ بیس اوور ز میں سات وکٹوںپر ایک سو ستتر رنز بنا پائی۔
کپتان پلیسی انتیس، ہاشم آملہ چھبیس اور ڈیرن سیمی نے وکٹ گنوائے بنا انتیس رنز بنا ئے۔

بابر اعظم مین آف دی میچ قرار پائے۔

عالمی الیون:فاف ڈیو پلیسی(کپتان)تمیم اقبال، ہاشم آملا،، جیارج بیلی، ، بین کٹنگ، گرانٹ ایلیٹ، ڈیوڈ ملر، مورنے مورکل، ٹم پین، تھسارا پریرا، عمران طاہر اور ڈیرن سیمی۔

جو آزمائے نہ گئے:سیمیول بدری،پال کالنگ وڈ، جارج بیلی۔

پاکستان ٹیم:
سرفراز احمد(کپتان) فخرزمان ، احمد شہزاد، بابراعظم، شعیب ملک، عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف، سہیل خان،حسن علی اور رومان رئیس ۔

جو آزمائے نہ گئے:، عمر امین، عامر یامین، محمد نواز، عثمان شنواری۔

 

ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کو خصوصی طور پر تیار رکشوں میں اسٹیڈیم کا چکر لگوایا جا رہا ہے— فوٹو: اے ایف پی





Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*