Main Menu

پی سی بی سالانہ اعزازات: نوجوان کھلاڑیوں کے وارے نیارے

pcbAwardsImadWasim

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتا ن سرفراز احمد دو ہزار سترہ میں شاندار کاکردگی دکھانے کے بل بوتے پر سال کے بہترین غیر معمولی( آﺅٹ سٹینڈنگ) کھلاڑی قرار پائے۔ بابر اعظم سال کے بہترین ون ڈے پلیئر، یاسر شاہ سال کے بہترین ٹیسٹ پلیئر اور عماد وسیم سال کے بہترین ٹی20 کھلاڑی قرار پائے۔

قومی کھلاڑیوں کو یہ اعزازات پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 2017 ایوارڈ کی تقریب میں دیئے گئے جس میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ساتھ ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی ایوارڈز کی اس تقریب میں پاکستان کرکٹ کیلئے کارہائے نمایاں انجام دینے والے سابق کرکٹرز کی بھی عزت افزائی کی گئی۔

سابق کپتان مصباح الحق کو امتیاز احمد اسپرٹ آف کرکٹ اور لائف ٹیم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

سابق کپتان شاہد آفریدی اور یونس خان کو تقریب میں شرک کی دعوت دی گئی تھی تاہم دونوں نے بورڈ سے ناراضی کے سبسب تقریب میں شرکت نہیں کی جس کی وجہ سے پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کیلئے ایک ایک کروڑ روپے انعا می رقم فلاحی تنظیم ایدھی فاونڈیشن کو عطیہ کر دی ۔

حسن علی اور شاداب خان سال کے بہترین ابھرتے ہوئے کھلاڑی کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے۔

تقریب میں سابق مایہ ناز کرکٹرز وسیم اکرم، وقار یونس، شعیب اختر، رمیز راجہ سمیت دیگر اسٹارز نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تاہم پاکستان کرکٹ کے حقیقی ستارے عمران خان، جاوید میانداد، عبدالقادر اور محسن خان کو ایک بار پھر نظر انداز کر دیا گیا۔

 

 

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*