Main Menu

تیسرے میچ میں فتح اورآزادی کپ شاہینوں کے ہاتھوں میں

پاکستانی شاہین عالمی الیون کو فیصلہ کن ٹی ٹونٹی معرکے میں تینتیس رنز سے شکست دے کر آزادی کپ کے مالک بن گئے۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جمعہ کو برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے احمد شہزاد(89) اور بابر اعظم(48) کی شاندار باریوں کی بدولت چار بلے بازوں کے نقصان پر 184 رنز کا مجموعہ کھڑا کیا۔

جواب میں مہمان عالمی الیون مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر150 رنز بنا پائی۔ملر اور پریرا بتیس، بیتس کے انفرادی سکور کے ساتھ عالمی الیون کے نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی دو وکٹوں کے ساتھ نمایاں گیند باز رہے۔

تین چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے پچپن گیندوں پر نواسی رنز کی زبردست باری کھیلنے والے احمد شہزاد میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ آزادی کپ کے تمام مقابلوں میں نمایاں بلے بازی کرنے والے بابر اعظم سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

عالمی الیون:فاف ڈیو پلیسی(کپتان)تمیم اقبال، ہاشم آملا ، بین کٹنگ، جارج بیلی، ڈیوڈ ملر، مورنے مورکل، تھسارا پریرا،ڈیرن سیمی، عمران طاہرسیمیول بدری۔
جو آزمائے نہ گئے: ، ٹم پین،، گرانٹ ایلیٹ،پال کالنگ وڈ۔

پاکستان ٹیم: سرفراز احمد(کپتان) فخرزمان ، احمد شہزاد، بابراعظم، شعیب ملک، عماد وسیم، شاداب خان،حسن علی، رومان رئیس اورعثمان شنواری۔
جو آزمائے نہ گئے:، عمر امین، عامر یامین، فہیم اشرف، سہیل خان۔

AzadiCupAhmedShahzad AzadiCupAhmedShahzad2 AzadiCupAmlaRunOut AzadiCupBaburAzamMOTS AzadiCupBinCutting AzadiCupPakFlag AzadiCupShinwari AzadiCupThankUicc






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*