Main Menu

کروڑوں پتی فٹ بالر وین رونی پر دو سال گاڑی چلانے کی پابندی

wyneRooneyInCourts

پونڈوں میں کروڑوں پتی انگلش فٹ بالر وین رونی پر شراب پی کر گاڑی چلانے کے جرم میں دو سال کے لیئے گاڑی چلانے کی پابندی لگا دی گئی۔سٹاک پورٹ کے مجسٹریٹ نے رونی کو دو سو پونڈ کے قریب جرمانہ بھی کیا اور انہیں سو گھنٹوں کے لیئے کمیونٹی کام کی سزا بھی سنائی گئی۔

وین رونی انگلش فٹ بال ٹیم کے کپتان بھی رہ چکے ہیں جبکہ حال ہی میں انہوں نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو چھوڑ کر اپنے بچپن کی کلب ایورٹن سے کھیلنے کا معاہدہ کیا ہے۔

مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہونے سے ایک روز قبل رونی نے ایورٹن کی جانب سے اپنی سابقہ کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف پری میر لیگ کے میچ میں حصہ لیا جس میں ان کی ٹیم کو چار صفر سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

انگلش میڈیا کے مطابق رونی کی سو گھنٹے کی کمیونٹی سروسز کی سزا کے لیئے انہیں سٹرکوں اور پارکوں سے گندگی اٹھانے کے علاوہ پارکوں کی دیواروں کو رنگ کروانے کا حکم بھی دیا جا سکتا ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*