Main Menu

امن کپ: پاکستان نے میرا ن شاہ میں یوکے الیون کو شکست دے دی

پاکستان الیون نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں پاک فوج کے زیر انتظام امن کپ کے سلسلے میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں یوکے الیون کو ایک سو تینتیس رنز سے شکست دے دی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خصوصی ہدایت پر پاک فوج نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی چیمپیئن ٹیم پشاور زلمی کے تعاون کے ساتھ فاٹا میں کھیلوں کے ذریعے امن کا پیغام پہنچانے کے لیے میران شاہ میں ’پیس کپ 2017‘ کے نام سے ایک نمائشی میچ منعقد کیا۔ اس میچ میں پاکستان الیون پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں شاہد آفریدی ، وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل اور مڈل آرڈر بیٹسمین عمر امین کے جارحانہ کھیل کی بدولت میڈیا الیون کو 254 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوئی۔
جوابی باری میں یو کے میڈیا الیون کی ٹیم بمشکل ایک سو بیس کا ہندسہ پار کرسکی
اس نمائشی میچ میں پاکستان کرکٹ کے سابق سپر سٹار انضمام الحق، شاہدآفریدی کے علاوہ یونس خان، کامران اکمل، جنید خان، عمر گل، مشتاق احمد، ریاض آفریدی اور وجاہت اللہ واسطی بھی شریک تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور بھی اس موقع پر موجود تھے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*