ڈیوس کپ ایشیا اوشیا نیہ گروپ ون: پاکستان کا مقابلہ کوریا سے طے پا گیا

ssaپاکستان آئندہ برس ڈیوس کپ ایشیا۔اوشیانیہ زون گروپ ون میں کوریا کے مدمقابل ہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ دو سے چار فروری تک کھیلا جائے گا۔
اس بات کا فیصلہ ڈیوس کپ 2018 اور فیڈ کپ دو ہزار اٹھارہ کے لئے پیرس میں ہونے والے ڈراز کے بعد کیا گیا۔جس کے تحت پاکستانی ٹیم کو گروپ ون کے ابتدائی راونڈ میچ میں کوریا کا چیلنج درپیش ہوگا۔
پاکستان نے اس سے قبل ڈیوس کپ ایشیا اوشیانیہ زون گروپ ٹو کے تیسرے مرحلے میں تھائی لینڈ کو شکست دے کر گروپ ون کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔
« ایشیا کپ: عرفان کی سرکردگی میں اٹھارہ رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان (Previous News)
(Next News) PCB announces 16-men test squad for Sri Lanka series »