Main Menu

 پانچویں ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز: پاکستان کے تمغے بیس تک پہنچ گئے

PakAtheletsWinners

ترکمناستان کے شہر اشک آباد میں جاری پانچویں ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز میں پاکستان کے تمغوں کی تعداد بیس ہوگئی ہے۔

قومی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی کے باعث پاکستان نے اب تک دو طلائی، تین چاندی اور پندرہ کانسی کے تمغے حاصل کئے ہیں۔

ریسلنگ میں مردوں کی نوے کلوگرام کٹیگری میں پاکستان کے محمد عدنان نے چاندی کا تمغہ جیت لیا۔ فائنل میں محمد عدنان ایران کے ” ارشک۔محیبی “ سے ہار گئے۔

ان کھیلوں میں تریسٹھ ممالک کے چار ہزار سے زائد ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔ سترہ ستمبر سے شروع ہونے والی یہ کھیلیں ستائیس ستمبر کو اختتام پذیر ہوں گی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*