Main Menu

اولین پروفیشنل ہاکی لیگ اگلے برس اپریل میں منعقد ہو گی: شہباز سنیئر

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام ملک کی اولین پروفیشنل ہاکی لیگ اگلے برس(2018) اپریل میں منعقد ہو گی جس میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز سنیئر کے مطابق ہاکی لیگ چوبیس اپریل سے شروع ہو گی جس میں چھ فرنچائززکی ٹیمیں شرکت کریں گے۔
لیگ کے میچ پاکستان کے چار مختلف شہروں لاہور،کراچی، گوجرہ اور فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔

شہبازاحمد کا کہنا ہے کہ ہر فرنچائز کی ٹیم میں تین سے چار غیر ملکی کھلاڑی شامل کیئے جائیں گے۔ آسٹریلیا، ارجنٹینا اور دیگر ممالک سے ہاکی کے سٹار کھلاڑیوں کی شمولیت متوقع ہے۔

سیکریٹری ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ اس اولین پروفیشنل لیگ کے اجراءسے نہ صرف پی ایچ ایف کو مالی فوائد ملیں گے بلکہ یہ ایونٹ پاکستان کا ہاکی میں کھویا ہوا وقار واپس لانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

شہباز کا کہنا ہے کہ اس ایونٹ کے انعقاد سے پاکستان کی بین الاقوامی ہاکی میں بالا دستی دوبارہ قائم کرنے کی راہ بھی ہموار ہو جائے گی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164