Main Menu

مکاباز وسیم کیریئر کی مسلسل آٹھویں فائٹ جیتنے میں کامیاب

WasimWonAnotherFight

پاکستان کے پروفیشنل مکا باز محمد وسیم نے ورلڈ باکسنگ کونسل (ڈبلیو بی سی) کی سلور فلائی ویٹ کیٹیگری میں پاناما کے باکسر کارلوس میلو کو رینکنگ فائٹ میں شکست دے دی۔

پانامہ سٹی میں لڑی جانے والی اس فائٹ میںوسیم نے اپنے حریف کو پہلے ہی راﺅنڈ میں ناک آﺅٹ کر دیا۔

پیشہ وارانہ مکابازی کے مقابلوں میں یہ ان کی مسلسل آٹھویں فتح ہے۔
فیلکن خان کے نام سے مشہور پاکستانی مکا باز محمد وسیم نے اس فتح کے ساتھ عالمی درجہ بندی میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔

محمد وسیم نے فائٹ میں کامیابی حاصل کرنے پر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کی اور ان کی جیت کے لیے دعائیں کرنے والے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*