Main Menu

 لیور پول کے ٹیم ڈاکٹر ظفر اقبال پشاورزلمی کے لیے کام کریں گے

ZafarIqbalDr.

دنیا کے بہترین سپورٹس ڈاکٹرز (فزیو) میں شمار ہونے والے ، انگلش فٹبال کلب لیور پول کے ڈاکٹر ظفر اقبال پی ایس ایل کی فرنچائززلمی کے لیئے کام کریں گے۔ ڈاکٹر ظفر اقبال نے میڈیکل ایڈوائزر کی حیثیت سے زلمی گروپ میں شمولیت اختیار کی ہے۔

ڈاکٹر ظفر اقبال نے پری میئر لیگ کی اعلی درجہ کی کلب لیور پول کے لیئے چار سال سے زائد فرسٹ ٹیم ڈاکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ انہوں نے شہرہ آفاق فٹبالرز لوئس سواریز ، سٹیون جیراڈ ، اینڈی کورل ، فرنانڈو ٹورس کے ساتھ کام کیا۔ ڈاکٹر ظفر اقبال زلمی کی تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں کے میڈٰیکل ایڈوائزر ہوں گے جن میں پشاور زلمی ، بینونی زلمی اور گلوبل زلمی شامل ہیں۔

ڈاکٹر ظفر اقبال پاکستان میں پیدا ہوئے،جب ان کی عمر دو ماہ تھی ان کے والدین انگلستان منتقل ہوئے جہاں انہوںنے اپنی محنت اور قابلیت کی بنا پر ڈاکٹری کی ڈگری حاصل کی اور پھر دنیا کی بہترین کلبو ں میں دنیا کے نامی کھلاڑیوںکے ساتھ کام کیا۔

پشاور زلمی اور بینونی زلمی کے چیئر مین جاوید آفریدی نے ڈاکٹر ظفر اقبال کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کلاس کلبز اور کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنیوالے ڈاکٹر ظفر اقبال زلمی ٹیمز کے لیے اثاثہ اور ہمارے کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی میں اضافے کا باعث بنیں گے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*