Main Menu

سکواش عالمی درجہ بندی: فرحان محبوب45 اورطیب اسلم74 ویں درجہ پر

squashRankingOct2017

سکواش میں پاکستان کے عروج کے دن دوبارہ نمودار ہونے کا نا م ہی نہیں لے رہے۔ سکواش کی تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق پاکستان، جو کبھی برٹش اوپن اور عالمی چیمپئن شپ جیسے اعزازات کا گھر سمجھا جاتا تھا ،سخت مشکلات میں گھرا ہوا نظر آ رہا ہے۔

فرحان محبوب عالمی سطح پر پاکستان کے سب سے ممتاز کھلاڑی ہیں جن کا عالمی درجہ بندی میں پینتالیسواں نمبر ہے۔ ان کے بعد طیب اسلم 74 ویں درجہ پرہیں ان کے علاوہ کوئی تیسرا کھلاڑی عالمی درجہ بندی کے پہلے سو کھلاڑیوںمیں بھی شامل نہیں ہے۔

جمہوریہ چیک کے پینتیس سالہ گریگوری گلیٹیرعالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پہلی دس پوزیشنوں میں سے چھ پر مصر کے کھلاڑیوں کا قبضہ ہے۔

خواتین کھلاڑیوں میں مصر کی نورالشربینی پہلے درجہ پر براجمان ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*