Main Menu

فیم فٹ بال چیلنج کپ کا دوسرا مرحلہ , 32 ٹیمیں پر ی کوارٹر فائنل تک رسائی کی جدوجہد میں

campus united group photo

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پہلے آل پنجاب فیم فٹ بال چیلنج کپ کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا جس میں 32 ٹیمیں پر ی کوارٹر فائنل تک رسائی کے لئے جدوجہد کریں گی ۔ دوسرے راونڈ کے پہلے میچ میں کیمپس یونائیٹڈ نے افشاں ایف سی کو 2 گول سے شکست دے دی ۔ فیم فٹ بال کلب کے زیراہتمام ماڈل ٹاون میں جاری ناک آوٹ ٹورنامنٹ میں کیمپس یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے افشاں فٹ بال کلب کو صفر کے مقابلے 2 گول سے باآسانی شکست دی ۔ میچ کا پہلا گول کیمپس یونائیٹڈ کے سٹرائیکر ضیاءنے پہلے ہاف کے 18 ویں منٹ میں سکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جسے 59 ویں منٹ میں محسن نے گول کرکے مزید مستحکم کردیا۔ افشاں کلب کی جانب سے کیمپس یونائیٹڈ کی گول پوسٹ پر چند ایک حملے ہوئے لیکن کیمپس یونائیٹڈ کی مضبوط دفاعی لائن کی بدولت افشاں فٹ بال کلب کو گول کرنے کا موقع نہ ملا۔ ٹورنامنٹ آرگنائزر ضیاءڈوگر کے مطابق ٹورنامنٹ میں آج علی اصغر یونائیٹڈ اور لاہور یونائیٹڈ کی ٹیمیں شام6 بجے مدمقابل ہونگی ۔

fame 1 fame 2 fame 3

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*