Main Menu

 پاکستان نے پانچ صفر کا کتبہ سری لنکا کے گلے میں لٹکا دیا

shanwariVsSL

ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کا بدلہ لے لیا گیا۔ پاکستان نے ابھرتے ہوئے تیز گیند باز عثمان خان شنواری کی تباہ کن باولنگ کی بدولت سری لنکا کو سیریز کے پانچویں ایکروزہ میچ میں نو وکٹ سے شکست دے کر پانچ صفر کا کتبہ سری لنکا کے گلے میں لٹکا دیا۔

شارجہ میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں سری لنکن ٹیم پاکستانی گیند بازوں خاص طور پرعثمان خان شنواری کی گیند بازی کے سامنے بے بس ہو گئی، جنہوں نے شاندار اسپیل کرتے ہوئے اپنی ابتدائی 21 گیندوں پر پانچ سری لنکن کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھا کر سو اوورز کے میچ کو پچاس اوورز تک محدود کر دیا۔

ستائیسویں اوور میں سری لنکن ٹیم کی 103 کے مجموعے پر بساط لپیٹ دی گئی۔

جواب میں پاکستان نے افتتاحی بلے بازوں فخر زمان(48 رنز ) اور امام الحق(45 رنز ناٹ آﺅٹ) کے 84 رنز کی شراکت کی بدولت مطلوبہ ہدف اکیسویں اوورز میں پورا کر کے سیریز میں پانچ صفر کی جیت پر پاکستان کی مہر ثبت کر دی۔

یہ سری لنکا کی مسلسل تیسری وایٹ واش شکت ہے جبکہ پاکستان نے دو ہزار آٹھ کے بعد پہلی بار کسی ایکروزہ سیریز میں پانچ صفر کی کامیابی سمیٹی

عثمان شنواری میچ کے بہترین کھلاڑی اور حسن علی 14 وکٹیں لینے پر سیریز کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*