Main Menu

ڈیرل ہیر: کرکٹ کا منصف چوری کرتا پکڑاگیا

dyrlHairUmpire

متنازع سابق آسٹریلوی کرکٹ امپائر ڈیرل ہیئر سٹور میں چوری کرتے پکڑے گئے ۔ مقامی عدالت میں پیسنٹھ سالہ ڈیرل ہیر نے ایک سٹور میںکام کرتے ہوئے رواں برس فروری سے اپریل تک کے عرصہ میں ٹل سے نو ہزارڈالرنکالے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج نے ڈیرل ہیر کی چوری کا راز فاش کیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق چوری پکڑی جانے کے بعد78 ٹیسٹ اور 139 ایکروزہ میچوں میں امپائرنگ کرنے والے ڈیرل ہیئر نے عدالت میں نہ صرف اعتراف جرم کیا بلکہ اپنا معافی نامہ بھی جمع کرادیا۔

ڈیرل ہیئر نے سٹور کے مالک کو رقم واپس کی اور عدالت میں اچھے رویے کا بانڈ بھی جمع کرایا۔

ڈیرل ہیئر نے 2006 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان ٹیم پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگایا تھا۔انہوں نے سری لنکن آف سپنر مرلی دھرن کی گیند تھرو کے الزام پر نو بال قرار دی تھی۔خراب امپائرنگ اور نسلی امتیاز پر ڈیرل ہیئر کو آئی سی سی نے معطل کر دیا تھا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*