Main Menu

 ایشین گیمز 2018:قومی کھلاڑیوں کی تربیت کے لیئے جامع منصوبہ تیار

asianGames2018

پاکستان سپورٹس بورڈ نے ایشین گیمز 2018ءکےلئے قومی کھلاڑیوں کی تربیت کےلئے ایک جامع پلان ترتیب دے دیا ہے۔ ایشین گیمز آئندہ سال 18 اگست سے 2 ستمبر تک انڈونیشیا کے دو شہروں جکارتہ اور پلیم بینگ میں کھیلے جائینگے۔

 پاکستان سپورٹس بورڈ کے حکام نے اے پی پی کو بتایاکہ پہلی مرتبہ ایشین گیمز کی میزبانی انڈونیشیا کے دو شہر کررہے ہیں۔ ایونٹ کی افتتاحی اور اختتامی تقریب جکارتہ میں ہو گی۔

 پاکستان اس ایشیائی کھیلوں میں آرچری، اتھلیکٹکس، بیڈ منٹن، باسکٹ بال، بیس بال، باﺅلنگ، باکسنگ، برج، سائیکلنگ، ای سپاٹس، فینسنگ، ہاکی، فٹ بال، گالف، جمناسٹک، جوڈو کبڈی، کراٹے، مارشل آرٹ، مکینکل سپورٹس، تیراکی، رگبی، سیلنگ، شوٹنگ، سپورٹس کلائمنگ، سکواش ، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، تائیکو آنڈو، والی بال، ویٹ لفٹنگ، ریسلنگ اور دیگر مقابلوں میں زور آزمائی کرے گا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*