Main Menu

خواتین ایکروزہ کرکٹ سیریز :نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی پہلی جیت

sanaMirBestBowling

پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے شارجہ میں جاری ایکروزہ سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر حریف ٹیم کے خلاف اپنی اولین فتح رقم کر دی۔

پاکستان کی اس یادگارفتح کا مرکزی کردارسابق کپتان ثنا میرتھیں جن کی شاندار گیند بازی نے میچ کا پلڑا پاکستان کے حق میں جھکا دیا۔

نیوزی لینڈ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44ویں اوور میں 155 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی، کرٹس 50 اور گرین 26 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی جانب سے ثناءمیر نے چار اور سعدیہ یوسف نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کا کامیاب تعاقب کرتے ہوئے پاکستان نے 49ویں اوور میں پانچ وکٹ کے نقصان پرفتح حاصل کر لی۔پاکستان کی جانب سے کپتان بسمہ معروف 36، سدرہ امین 32، جویریہ خان 29 اور ناہیدہ خان 23 رنز بنا کر نمایاں سکورر رہیں۔
ثنا میر کو عمدہ باولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ابتدائی دو میچز جیتنے کی بدولت سیریز 2-1 سے نیوز ی لینڈ کی کامیابی پر ختم ہوئی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*