Main Menu

پی ایس ایل 3:چھ ٹیموں کا انتخاب مکمل

shoiabMalikNMairaKhan

پی ایس ایل 3 کیلئے چھ فرنچائز کے کھلاڑیوں کے دستے مکمل کر لیئے گئے۔ حیران کن طور پر ویسٹ انڈیز کے سٹار بلے باز کرس گیل کے لیئے کسی بھی ٹیم نے اپنی بانہیں نہ کھولیں۔

اتوار کے روزلاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیئے رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام فرنچائزکے مالک اور دیگر عہدیداران کے علاوہ ٹیموں کی انتظامیہ ،کھلاڑیوں اور فلمی ستاروں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل تھری کے دونوں سیمی فائنلز لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل کراچی میں منعقد کرانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

ٹیمیں اور ان کے کھلاڑیوں کے دستے
اسلام آباد یونائیٹڈ
مصباح الحق(کپتان)،آندر رسل سیمیول بدری، محمد سمیع، لیوک رونچی، فہیم اشرف، سیم بلنگز، ظفر گوہر، رومان رئیس، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان، حسین طلعت، جین پال ڈومینی، عماد بٹ، افتخار احمد، آصف علی — سپلیمنٹری کھلاڑیوں میں ایلکس ہیلز، ڈیوڈ ولی، محمد حسن اور محمد حسنین شامل ہیں۔
کراچی کنگز
عماد وسیم(کپتان)، شاہد آفریدی، محمد عامر، بابر اعظم، عثمان شنواری، اسامہ میر، خرم منظور، روی بوپارہ، محمد رضوان، کولن انگرام، مچل جانسن، لیوک رائٹ، ڈیوڈ ویز، تابش خان، محمد عرفان جونیئر اور حسن محسن — سپلیمنٹری کھلاڑیوں میں کولن منرو، آئن مورگن اور سیف اللہ بنگش شامل ہیں۔
لاہور قلندرز
برینڈن میک کولم(کپتان)، عمر اکمل، کرس لن، مستفیض الرحمان، سنیل نارائن، بلال آصف، رضا حسن، فخر زمان، سہیل اختر، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، کیمرون ڈیلپورٹ، غلام مدثر، عامر یامین، بلاولبھٹی، سہیل خان — سپلیمنٹری کھلاڑیوں اینجلو میتھیوز، مچل میک کلینیگن اور گلریز صفدر شامل ہیں۔
ملتان سلطان
شعیب ملک(کپتان)، ڈیرن براوو، کیرن پولارڈ، احمد شہزاد، کمار سنگاکارا، محمد عباس، سہیل تنویز، نکولس پوران، محمد عرفان، عبداللہ شفیق، جنید خان، سیف بدر، صہین مقصود، عرفان خان، کاشف بھٹی، عمران طاہر — سپلیمنٹری کھلاڑیوں میں ہرڈس ولجوئن، عمر گل، عمر صدیق اور روز وائٹلی شامل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
سرفراز احمد(کپتان)، کارلوس بریتھ ویٹ، کیون پیٹرسن، رلی روسو، محمد نواز، انور علی، محمد محموداللہ، عمر امین، میر حمزہ، اسد شفیق، شین واٹسن، راحت علی، رمیز راجہ جونیئر، سعد علی، سعود شکیل، حسان خان جبکہ سپلیمنٹری کھلاڑیوں میں جیسن رائے، راشد خان، اعظم خان اور فراز احمد خان۔
پشاور زلمی
ڈیرن سیمی(کپتان)، محمد حفیظ، تمیم اقبال، شکیب الحسن، وہاب ریاض، کامران اکمل، حسن علی، حارث سہیل، کرس جورڈن، محمد اصغر، ڈیوین براوو، حماد اعظم، سعد نسیم، تیمور سلطان، سمین گل، ابتسام شیخ — سپلیمنٹری کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں آندرے فلیچر، ایون لوئس، خالد عثمان اور محمد عارف شامل ہیں۔

PslDrafting3






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*